سورة الذاريات - آیت 32
قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
انہوں نے جواب دیا کہ ہم گناہگار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالُوْٓا اِنَّآ اُرْسِلْنَآ اِلٰی قَوْمٍ مُّجْـرِمِیْنَ﴾ انہوں نے کہا ہمیں مجرم قوم کی طرف بھیجا گیا ہے۔ اور اس سے مراد قوم لوط ہے انہوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کے جرم کا ارتکاب کیا تھا، اپنے رسولوں کو جھٹلایا اور ایسی بدکاری کا ارتکاب کیا جس کا ارتکاب دنیا میں ان سے پہلے کسی نے نہیں کیا تھا۔