سورة الذاريات - آیت 28
فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر تو دل ہی دل میں ان سے خوف زدہ ہوگئے (١) انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے (٢) اور انہوں نے اس (حضرت ابراہیم) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ قَالُوا لَا تَخَفْ﴾ ” انہوں نے کہا : خوف نہ کیجئے۔“ وہ جس مقصد کے لئے آئے تھے انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اس سے آگاہ کیا ﴿وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ﴾ ” اور انہیں ایک دانش مند لڑکے کی خوش خبری دی۔“ اس سے مراد اسحاق علیہ السلام ہیں۔ پس حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی )حضرت سارہ( نے یہ خوشخبری سنی۔