سورة ق - آیت 43

إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَإِلَيْنَا الْمَصِيرُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ہم ہی جلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں (١) اور ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔ (٢)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَإِلَيْنَا الْمَصِيرُ يَوْمَ تَشَقَّقُ الْأَرْضُ عَنْهُمْ﴾ ” بے شکم ہم ہی تو زندہ کرتے اور مارتے ہیں اور ہمارے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے۔ جس روز ان سے زمین پھٹ جائے گی“ یعنی مردوں سے ﴿ سِرَاعًا﴾ وہ پکارنے والے کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تیزی سے حشر کے میدان کی طرف آئیں گے۔ ﴿ذٰلِكَ حَشْرٌ عَلَيْنَا يَسِيرٌ﴾ ” یہ جمع کرنا ہمیں آسان ہے۔” یعنی اللہ تعالیٰ کے لئے نہایت آسان ہے، جس میں کوئی تکان ہے نہ کلفت۔