سورة ق - آیت 40

وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَأَدْبَارَ السُّجُودِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور رات کے کسی وقت بھی تسبیح کریں (١) اور نماز کے بعد بھی (٢)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اور صبح، شام اور رات کے اوقات میں اور نمازوں کے بعد اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کیجئے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ذکر نفس کو تسلی دیتا، اس کو سکون عطا کرتا اور صبر کو آسان بناتا ہے۔