سورة ق - آیت 26

الَّذِي جَعَلَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَأَلْقِيَاهُ فِي الْعَذَابِ الشَّدِيدِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جس نے اللہ کے ساتھ دوسرا معبود بنا لیا تھا پس اسے سخت عذاب میں ڈال دو۔ (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ الَّذِي جَعَلَ مَعَ اللّٰـهِ إِلَـٰهًا آخَرَ﴾ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ دوسرے معبودوں کی بھی عبادت کرتا ہے جو کسی نفع و نقصان، زندگی اور موت اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتے۔ ﴿فَأَلْقِيَاهُ﴾ اس کے دونوں ساتھی فرشتو ! اس کو ڈال دو ﴿ فِي الْعَذَابِ الشَّدِيدِ﴾ ” سخت عذاب میں۔“ جو سب سے بڑا، سب سے سخت اور سب سے برا عذاب ہے۔