سورة الجاثية - آیت 34

وَقِيلَ الْيَوْمَ نَنسَاكُمْ كَمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَٰذَا وَمَأْوَاكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن نَّاصِرِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور کہہ دیا گیا کہ آج ہم تمہیں بھلا دیں گے جیسے کہ تم نے اپنے اس دن سے ملنے کو (١) بھلا دیا تھا تمہارا ٹھکانا جہنم ہے اور تمہارا مددگار کوئی نہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَقِيلَ الْيَوْمَ نَنسَاكُمْ ﴾ ” اور کہا جائے گا آج ہم تمہیں بھلا دیں گے۔“ یعنی ہم تمہیں عذاب میں چھوڑ دیں گے۔ ﴿ كَمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَـٰذَا ﴾ ” جس طرح تم نے اس دن کی ملاقات کو بھلا رکھا تھا۔“ کیونکہ جزا عمل کی جنس میں سے ہوتی ہے۔ ﴿ وَمَأْوَاكُمُ النَّارُ ﴾ یعنی جہنم تمہارا ٹھکانا اور ٹھہرنے کی جگہ ہے۔ ﴿ وَمَا لَكُم مِّن نَّاصِرِينَ ﴾ ” اور تمہارا کوئی مددگار نہیں۔“ جو اللہ تعالیٰ کے عذاب کے مقابلے میں تمہاری مدد کرسکے اور تم سے اللہ تعالیٰ کے عذاب کو ہٹا سکے۔