سورة الدخان - آیت 50

إِنَّ هَٰذَا مَا كُنتُم بِهِ تَمْتَرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یہی وہ چیز ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِنَّ هَـٰذَا﴾ بے شک یہ عذاب عظیم وہ ہے ﴿مَا كُنتُم بِهِ تَمْتَرُونَ ﴾ جس کے بارے میں تم شک کیا کرتے تھے، اب تمہیں اس کے بارے میں حق الیقین حاصل ہوگیا۔