سورة الدخان - آیت 21
وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہی رہو (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ ﴾ ” اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ رہو۔“ یعنی تمہارے لئے تین راستے ہیں : )1( مجھ پر ایمان لے آؤ اور یہی تم سے میرا مطلوب و مقصود ہے۔ )2( اگر مجھے تم سے یہ مقصد حاصل نہیں ہوتا تو مجھے میرے حال پر چھوڑ دو، تم میری مخالفت کرو نہ میری تائید کرو مجھ سے اپنے شر کو دور رکھو۔ )3( پس ان کفار سے پہلا اور دوسرا مقصد حاصل نہ ہوا بلکہ وہ اللہ تعالیٰ کی جناب میں سرکشی ہی کرتے رہے اور اس کے نبی حضرت موسیٰ علیہ السلام کے خلاف جنگ نہ چھوڑی اور نہ ان کی قوم بنی اسرائیل کو ان کے ساتھ روانہ کیا۔