سورة الزخرف - آیت 78
لَقَدْ جِئْنَاكُم بِالْحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كَارِهُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ہم تو تمہارے پاس حق لے آئے ہیں لیکن تم میں اکثر لوگ حق (١) سے نفرت رکھنے والے تھے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تبارک و تعالیٰ ان کے افعال بد پر زجر و توبیخ کرتے ہوئے فرمائے گا: ﴿ لَقَدْ جِئْنَاكُم بِالْحَقِّ﴾ ” بلاشبہ ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے۔“ جو اس بات کا موجب تھا کہ تم اس کی اتباع کرتے اور اگر تم نے حق کی اتباع کی ہوتی تو فوز و سعادت سے بہرہ مند ہوتے ﴿وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كَارِهُونَ﴾ ” لیکن تم میں سے اکثر حق کو ناپسند کرتے رہے۔“ بنابریں تم ایسی بدبختی کا شکار ہوگئے کہ اس کے بعد کوئی سعادت نہیں۔