سورة الزخرف - آیت 74
إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي عَذَابِ جَهَنَّمَ خَالِدُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بیشک گنہگار لوگ عذاب دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِنَّ الْمُجْرِمِينَ﴾ جنہوں نے کفر اور تکذیب کے جرم کا ارتکاب کیا ﴿فِي عَذَابِ جَهَنَّمَ﴾ وہ جہنم کے عذاب میں مبتلا ہوں گے، عذاب انہیں ہر جانب سے گھیر لے گا۔ ﴿ خَالِدُونَ﴾ وہ عذاب میں ہمیشہ رہیں گے اور کبھی اس عذاب سے باہر نہیں نکلیں گے۔