سورة الزخرف - آیت 62

وَلَا يَصُدَّنَّكُمُ الشَّيْطَانُ ۖ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور شیطان تمہیں روک نہ دے یقیناً وہ تمہارا صریح دشمن ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَلَا يَصُدَّنَّكُمُ الشَّيْطَانُ﴾ اور شیطان تمہیں اس چیز سے نہ روک دے جس کا اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے، بے شک شیطان ﴿ لَكُمْ عَدُوٌّ﴾ ” تمہارا دشمن ہے۔“ وہ تمہیں گمراہ کرنے پر حریص ہے اور اس بارے میں وہ پوری جدوجہد کر رہا ہے۔