سورة الزخرف - آیت 55
فَلَمَّا آسَفُونَا انتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَاهُمْ أَجْمَعِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پھر جب انہوں نے ہمیں غصہ دلایا تو ہم نے ان سے انتقام لیا اور سب کو ڈبو دیا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَلَمَّا آسَفُونَا ﴾ یعنی جب انہوں نے اپنی بد اعمالیوں کے ذریعے سے ہمیں ناراض کردیا تو ﴿ انتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَاهُمْ أَجْمَعِينَ فَجَعَلْنَاهُمْ سَلَفًا وَمَثَلًا لِّلْآخِرِينَ ﴾ ” ہم نے ان سے انتقام لیا اور ان سب کو غرق کردیا اور ان کو گئے گزرے کردیا اور پچھلوں کے لئے عبرت بنا دیا۔“ تاکہ ان کے احوال سے عبرت حاصل کرنے والے عبرت اور نصیحت حاصل کرنے والے نصیحت حاصل کریں۔