سورة الزخرف - آیت 4
وَإِنَّهُ فِي أُمِّ الْكِتَابِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ حَكِيمٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یقیناً یہ لوح محفوظ میں ہے اور ہمارے نزدیک بلند مرتبہ حکمت (١) والی ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَإِنَّهُ ﴾ یعنی یہ کتاب ﴿ لَدَيْنَا ﴾ ”)لوح محفوظ میں( ہمارے پاس ہے۔“ یعنی ملا اعلیٰ میں بلند ترین اور افضل ترین مرتبے میں ہے ﴿ لَعَلِيٌّ حَكِيمٌ ﴾ یعنی وہ بہت زیادہ قدر و شرف اور بلند مقام کی حامل ہے۔ یہ کتاب جن اوامرونواہی اور اخبار پر مشتمل ہے، ان میں حکمت رکھی گئی ہے۔ اس میں کوئی حکم ایسا نہیں جو حکمت، عدل اور میزان کے خلاف ہو۔