سورة فصلت - آیت 32
نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
غفور و رحیم (معبود) کی طرف سے یہ سب کچھ بطور مہمانی کے ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿نُزُلًا﴾یہ بے پایاں ثواب اور ہمیشہ رہنے والی نعمت، مہمانی اور ضیافت ہے ﴿ مِّنْ غَفُورٍ﴾” بخش دینے والی ہستی کہ طرف سے۔‘‘ جس نے تمہارے گناہوں کو بخش دیا ہے۔﴿ رَّحِيمٍ﴾” بہت ہی رحم رنے والی ہستی کی طرف سے۔“ جس نے تمھیں نیکیوں کی توفیق دی پھر ان نیکیوں کو قبول فرمایا۔ اس نے اپنی مغفرت سے برائی کو تم سے دور کیا اور اپنی رحمت سے تمھارا مطلوب عطا کیا۔