سورة فصلت - آیت 18

وَنَجَّيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور (ہاں) ایمان دار اور پارساؤں کو ہم نے (بال بال) بچا لیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَنَجَّيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ﴾ ” اور ہم نے ان لوگوں کو بچا لیا جو ایمان لائے اور (نافرمانی سے) بچتے رہے“ یعنی اللہ تعالیٰ نے حضرت صالح علیہ السلام اور ان کی اتباع کرنے والے ان مومنین کو نجات دی جو شرک اور معاصی سے بچتے رہے۔