سورة فصلت - آیت 2
تَنزِيلٌ مِّنَ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اتاری ہوئی ہے بڑے مہربان بہت رحم والے کی طرف سے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو آگاہ فرماتا ہے کہ یہ کتاب جلیل اور قرآن جمیل ﴿تَنزِيلٌ ﴾ ” اتارا گیا ہے“ یعنی صادر ہوا ہے ﴿مِّنَ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴾ ” رحمان و رحیم کی طرف سے“ جس کی رحمت ہر چیز پر سایہ کناں ہے، جس کی سب سے بڑی اور سب سے جلیل القدر نعمت یہ ہے کہ اس نے یہ کتاب نازل کی جس سے علم و ہدایت، نور و شفا، رحمت اور خیر کثیر حاصل ہوتی ہے اور یہ دنیا و آخرت میں سعادت کی راہ ہے، پھر اللہ نے اس کتاب جلیل کی پوری طرح مدح و ثنا بیان کی۔