سورة غافر - آیت 54
هُدًى وَذِكْرَىٰ لِأُولِي الْأَلْبَابِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہ وہ ہدایت و نصیحت تھی عقل مندوں کے لئے (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی ہم نے نسل در نسل ان کو کتاب کا وارث بنایا اور اس سے مراد تورات ہے۔ یہ کتاب ہدایت پر مشتمل ہے اور ہدایت سے مراد احکام شرعیہ کا علم ہے اور اس کے اندر بھلائی کی یاد دہانی، اس کی ترغیب اور برائی سے ترہیب و تخویف ہے اور یہ چیز ہر ایک کو عطا نہیں ہوتی بلکہ یہ صرف ﴿ لِأُولِي الْأَلْبَابِ﴾ عقل مندوں کو نصیب ہوتی ہے۔