سورة غافر - آیت 36
وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَا هَامَانُ ابْنِ لِي صَرْحًا لَّعَلِّي أَبْلُغُ الْأَسْبَابَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
فرعون نے کہا اے ہامان! میرے لئے ایک بالا خانہ (١) بنا شاید کہ میں آسمان کے جو دروازے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالَ فِرْعَوْنُ﴾ فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی مخالفت اور آپ کی اللہ رب العالمین، جو عرش پر مستوی اور مخلوق سے بلند ہے، کے اقرار کی طرف دعوت کی تکذیب کرتے ہوئے کہا : ﴿يَا هَامَانُ ابْنِ لِي صَرْحًا ﴾ ” اے ہامان ! میرے لئے ایک بلند عمارت تعمیر کراؤ“ یعنی ایک بہت عظیم الشان اور بہت بلند عمارت بناؤ کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ میں دیکھ لوں۔