سورة الزمر - آیت 31

ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر تم سب قیامت کے دن اپنے رب کے سامنے جھگڑو گے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ﴾ یعنی قیامت کے روز ان امور کے بارے میں تم اپنے رب کے پاس جھگڑو گے جو تمہارے درمیان متنازع ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ اپنے عدل و انصاف پر مبنی حکم کے ذریعے سے تمہارے درمیان فیصلہ کر دے گا اور ہر ایک کو اس کے عمل کی جزا دے گا۔ ﴿أَحْصَاهُ اللّٰـهُ وَنَسُوهُ﴾ (المجادلة :58؍6)” جسے اللہ تعالیٰ نے شمار کر رکھا ہے اور یہ لوگ اسے بھلا بیٹھے ہیں۔ “