سورة الزمر - آیت 30

إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یقیناً خود آپ کو بھی موت آئے گی اور یہ سب بھی مرنے والے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ﴾ ” اے نبی ! بلا شبہ آپ کو مرنا ہے اور یہ بھی مرنے والے ہیں“ یعنی تم میں سے ہر ایک کو مرنا ہے۔ ﴿وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّن قَبْلِكَ الْخُلْدَ أَفَإِن مِّتَّ فَهُمُ الْخَالِدُونَ﴾ (الانبیاء :21؍34)” دائمی زندگی، ہم نے آپ سے پہلے بھی کسی بشر کے لئے نہیں رکھی اگر آپ کو موت آگئی تو کیا یہ لوگ ہمیشہ زندہ رہیں گے؟“