سورة ص - آیت 88

وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُ بَعْدَ حِينٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یقیناً تم اس کی حقیقت کو کچھ ہی وقت کے بعد (صحیح طور پر) جان لو گے (١

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُ﴾ ” اور تم اس کی خبر جان لو گے۔‘‘ یعنی جو اس نے خبر دی ہے ﴿بَعْدَ حِينٍ﴾ ” ایک وقت کے بعد“ اور یہ وہ وقت ہوگا جب ان پر عذاب واقع ہوگا اور تمام اسباب منقطع ہوجائیں گے۔