سورة ص - آیت 60

قَالُوا بَلْ أَنتُمْ لَا مَرْحَبًا بِكُمْ ۖ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا ۖ فَبِئْسَ الْقَرَارُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

وہ کہیں گے بلکہ تم ہی ہو جن کے لئے کوئی خوش آمدید نہیں ہے تم ہی نے تو اسے پہلے ہی سے ہمارے سامنے لا رکھا تھا (١) پس رہنے کی بڑی بری جگہ ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَالُوا﴾ وہ گھسے چلے آنے والے لوگ کہیں گے : ﴿بَلْ أَنتُمْ لَا مَرْحَبًا بِكُمْ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا ﴾ ” بلکہ تم ہی ہو، تمہارا خیر مقدم نہ ہو، تم ہی تو لائے تھے اسے“ یعنی عذاب کو ﴿لَنَا﴾ ” ہمارے پاس“ کیونکہ تم نے ہمیں دعوت دی، ہمیں فتنے میں مبتلا کرکے گمراہ کیا اور تم ہی ہمارے لئے اس عذاب کا سبب بنے ہو۔ ﴿ فَبِئْسَ الْقَرَارُ ﴾ اب ہم سب کے لئے یہ بدترین ٹھکانا ہے۔