سورة ص - آیت 57
هَٰذَا فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَغَسَّاقٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یہ ہے، پس اسے چکھیں، گرم پانی اور پیپ (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ هَـٰذَا﴾ یہ بدترین ٹھکانا، یہ سخت عذاب، یہ فضیحت ور سوائی اور یہ سزا ﴿فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ ﴾ پس اسے چکھو، کھولتا ہوا پانی ہوگا، جو سخت گرم ہوگا جسے جہنمی پئیں گے جو ان کی انتڑیوں کو کاٹ ڈالے گا۔ ﴿وَغَسَّاقٌ﴾ یہ بدترین پینے کی چیز ہوگی جو پیپ اور خون پر مشتمل ہوگی جو بہت کڑوی اور انتہائی بدبودار ہوگی۔