سورة ص - آیت 56
جَهَنَّمَ يَصْلَوْنَهَا فَبِئْسَ الْمِهَادُ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
دوزخ ہے جس میں وہ جائیں گے (آہ) کیا ہی برا بچھونا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تعالیٰ نے اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا : ﴿ جَهَنَّمَ﴾ ” جہنم ہے“ جس میں ہر قسم کا عذاب جمع کردیا گیا ہے، جس کی حرارت بہت شدید اور اس کی ٹھنڈک انتہا کو پہنچی ہوئی ہوگی۔ ﴿يَصْلَوْنَهَا ﴾ جہاں ان کو عذاب میں مبتلا کیا جائے گا۔ یہ عذاب انھیں ہر طرف سے گھیر لے گا ان کے نیچے بھی آگ ہوگی اور اوپر سے بھی آگ برے گی۔ ﴿فَبِئْسَ الْمِهَادُ﴾ بدترین مسکن اور ٹھکانا ہوگا جو ان کے لیے تیار کیا گیا ہوگا۔