سورة ص - آیت 52
وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ أَتْرَابٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور ان کے پاس نیچی نظروں والی ہم عمر حوریں ہوں گی (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَعِندَهُمْ ﴾ ” ان کے پاس“ گوری چٹی موٹی آنکھوں والی بیویاں ہوں گی۔ ﴿قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ﴾ یعنی دونوں میاں بیوی آپس میں ایک دوسرے کے حسن و جمال اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے باعث نظریں جھکائے ہوئے ہوں گے۔ وہ دونوں میاں بیوی کسی اور طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھیں گے، وہ اپنے ساتھی کو بدلنا چاہیں گے نہ اس کے عوض کچھ اور چاہیں گے۔ ﴿أَتْرَابٌ ﴾ یعنی وہ میاں بیوی ہم عمر ہوں گے۔ وہ جوانی کے بہترین دور اور انتہائی لذت انگیز عمر میں ہوں گے۔