سورة الصافات - آیت 175
وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور انہیں دیکھتے رہیئے (١) اور یہ بھی آگے چل کر دیکھ لینگے (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو حکم دیا کہ وہ اہل عناد سے جنہوں نے حق کو قبول نہیں کیا، گریز کریں، نیز فرمایا کہ اب ان پر نازل ہونے والے عذاب کا صرف انتظار باقی ہے، بنا بریں فرمایا : ﴿وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ﴾’’پس آپ انہیں دیکھتے رہیے اور وہ بھی عنقریب دیکھ لیں گے“ کہ کس پر عذاب نازل ہوتا ہے۔ ان پر یہ عذاب بہت جلد نازل ہوگا۔