سورة الصافات - آیت 166

وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور اس کی تسبیح بیان کر رہے ہو (١)۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ﴾ ” اور بے شک ہم پاکی بیان کرتے ہیں“ اللہ تعالیٰ کی ہر ایسے وصف سے جو اس کی کبریائی کے لائق نہیں۔ بایں ہمہ ان کو اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرانا کیسے درست ہوسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان مشرکین کے بہتان سے بلند و بالا تر ہے۔