سورة الصافات - آیت 153
أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کیا اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿أَصْطَفَى﴾ ” کیا اس نے ترجیح دی ہے“ یعنی اس نے چنا ہے ﴿ الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ﴾” بیٹوں کے بجائے بیٹیوں کو تم (ظلم و جور پر مبنی) کیسا فیصلہ کرتے ہو؟“