سورة الصافات - آیت 132
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بیشک وہ ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندے اور رسول حضرت لوط علیہ السلام کی مدح و ثنا ہے کہ اس نے آپ کو نبوت، رسالت اور دعوت الی اللہ کے منصب پر سرفراز فرمایا، نیز یہ کہ آپ نے اپنی قوم کو شرک اور فواحش سے روکا، جب وہ شرک اور فواحش سے باز نہ آئے تو اللہ تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام اور ان کے گھر والوں کو ان بداعمال لوگوں سے بچا لیا اور وہ راتوں رات نکل گئے۔