سورة الصافات - آیت 110

كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ہم نیکوکاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿كَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ﴾ ” ہم نیکوکاروں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔“ جو اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مرتبہ احسان پر فائز اور اس کی مخلوق کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتے ہیں، ہم ان سے سختیاں دور کردیتے ہیں اور انہیں اچھی عاقبت اور ثنائے حسن سے سرفراز کرتے ہیں۔