سورة الصافات - آیت 97
قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
وہ کہنے لگے اس کے لئے ایک مکان بناؤ اور اس (دھکتی ہوئی) آگ میں ڈال دو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
جس نے ﴿خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا﴾ ”تم کو اور جو تم کرتے ہو اس کو پیدا کیا۔ انہوں نے کہا : اس کے لئے ایک عمارت بناؤ۔“ یعنی اس کے لئے ایک بلند جگہ بناؤ اور وہاں آگ بھڑکاؤ﴿فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ﴾ ” اور اسے اس الاؤ میں پھینک دو۔“ یہ ہمارے معبودوں کو توڑنے کی سزا ہے۔