سورة الصافات - آیت 90

فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اس پر سب اس سے منہ موڑے ہوئے واپس چلے گئے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

ابراہیم علیہ السلام کا مقصد یہ تھا کہ وہ پیچھے رہ کر ان کے خود ساختہ معبودوں کو توڑنے کے منصوبوں کی تکمیل کریں گے ﴿فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ﴾ ” تو وہ ان سے پیٹھ پھیر کر لوٹ گئے۔“