سورة الصافات - آیت 84

إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جبکہ اپنے رب کے پاس بے عیب دل لائے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ﴾ ” جب کہ وہ اپنے رب کے ہاں صاف دل لے کر آئے“ شرک، شبہات و شہوات سے جو تصور حق اور اس پر عمل کرنے سے مانع ہیں۔ جب بندہ مومن کا قلب ہر برائی سے پاک اور سلامت ہوگا، تو اسے ہر قسم کی بھلائی حاصل ہوگی۔ بندہ مومن کا سلیم القلب ہونا یہ کہ اس کا دل مخلوق کو دھوکہ دینے، ان سے حسد کرنے اور اس قسم کے دیگر برے اخلاق سے سلامت اور محفوظ رہے۔