سورة الصافات - آیت 65
طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جسکے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
بے شک اس کا پھل ﴿ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ﴾ ” شیطانوں کے سر“ کے مانند ہے۔ پس اس کے ذائقے کے بارے میں مت پوچھ کہ یہ جہنمیوں کے پیٹ میں جا کر کیا کرے گا۔ وہ اس سے بچ سکیں گے نہ جان چھڑا سکیں گے۔