سورة الصافات - آیت 46

بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو صاف شفاف اور پینے میں لذیذ ہوگی (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس کا رنگ ﴿بَيْضَاءَ ﴾ ” سفید‘‘ اور بہترین رنگ ہوگا، اس کے ذائقے میں ﴿لَذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَ﴾ ” پینے والوں کے لئے لذت ہوگی۔“ اہل جنت پیتے وقت اور پینے کے بعد لذت محسوس کریں گے۔