سورة الصافات - آیت 45

يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ﴾ چاق چوبند اور مستعد لڑکے ان کی خدمت میں خوبصورت جاموں میں مشک کے ساتھ مہر شدہ لذیذ مشروبات لئے آجا رہے ہوں گے، یہ جام، شراب کے ہوں گے۔ یہ شراب ہر لحاظ سے دنیا کی شراب سے مختلف ہوگی۔