سورة الصافات - آیت 33
فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
سو اب آج کے دن (سب کے سب) عذاب میں شریک ہیں (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ﴾’’پس وہ اس روز“ یعنی قیامت کے روز ﴿ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ ﴾ ” عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہوں گے۔“ اگرچہ جرم کے مطابق، عذاب کی مقدار میں فرق ہوگا۔ وہ جہنم کا عذاب بھگتنے میں اسی طرح شریک ہوں گے جس طرح وہ دنیا میں کفر کرنے میں ایک دوسرے کے شریک تھے۔