سورة الصافات - آیت 28

قَالُوا إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کہیں گے کہ تم ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

متبعین اپنے رؤسا سے کہیں گے : ﴿إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ﴾ ” تمہیں ہمارے پاس دائیں طرف سے آتے تھے۔“ یعنی تم نے قوت اور جبر کے ساتھ ہمیں گمراہ کیا، اگر تم نہ ہوتے تو ہم ایمان لے آتے۔