سورة يس - آیت 64

اصْلَوْهَا الْيَوْمَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اپنے کفر کا بدلہ پانے کے لئے آج اس میں داخل ہوجاؤ (١)۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ اصْلَوْهَا الْيَوْمَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ ﴾ ” اپنے کفر کا بدلہ پانے کے لئے جہنم میں داخل ہوجاؤ۔“ جہاں آگ تمہیں جلائے گی، آگ کی حرارت تمہیں گھیر لے گی، آیات الٰہی کے انکار اور اللہ تعالیٰ کے رسولوں تک تکذیب کے سبب سے آگ تمہارے جسم کے ہر حصے کو جلائے گی۔