سورة يس - آیت 49

مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَهُمْ يَخِصِّمُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

انہیں صرف ایک چیخ کا انتظار ہے جو انہیں آپکڑے گی اور یہ باہم لڑائی جھگڑے میں ہی ہونگے (١)۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ قیامت کو دور نہ سمجھیں، وہ بہت قریب ہے۔ ﴿مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً ﴾ ” وہ صرف ایک سخت چیخ کا انتظار کر رہے ہیں“ اور وہ صور پھونکنے کی آواز ہوگی ﴿تَأْخُذُهُمْ﴾ یعنی صور کی چنگھاڑا نہیں آ لے گی ﴿وَهُمْ يَخِصِّمُونَ﴾ ” جبکہ وہ جھگڑ رہے ہوں گے۔“ اور وہ اس آواز کے بارے میں غافل ہوں گے۔ ان کے آپس میں جھگڑے کی حالت میں، جو کہ اکثر غفلت کے وقت ہوتا ہے، ان کے دل میں اس کے بارے میں خیال بھی نہ گزرا ہوگا۔ جب وہ چنگھاڑ ان کی غفلت کے وقت ان کو آلے گی تو اس وقت ان کو کوئی مہلت نہ دی جائے گی ۔