سورة يس - آیت 25

إِنِّي آمَنتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُونِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

میری سنو! میں تو (سچے دل سے) تم سب کے رب پر ایمان لا چکا ہوں (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس شخص نے کہا : ﴿ إِنِّي آمَنتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُونِ﴾ ” میں تمہارے رب پر ایمان لے آیا، لہٰذا میری بات سنو۔“ جب اس کی قوم نے یہ اعلان اور اس کی گفتگو سنی تو اسے قتل کردیا۔