سورة يس - آیت 21
اتَّبِعُوا مَن لَّا يَسْأَلُكُمْ أَجْرًا وَهُم مُّهْتَدُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ایسے لوگوں کی راہ پر چلو جو تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتے اور وہ راہ راست پر ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
باقی رہا یہ اعتراض کہ جو کسی اجرت کے بغیر دعوت دیتا ہے، ہوسکتا ہے وہ حق پر نہ ہو، اس لئے اس اعتراض کو رد کرنے کے لئے فرمایا:﴿وَهُم مُّهْتَدُونَ﴾ ” اور وہ ہدایت یافتہ ہیں۔“ کیونکہ وہ صرف اسی چیز کی طرف دعوت دیتے ہیں جس کے اچھا ہونے پر عقل صحیح گواہی دیتی ہے اور صرف اسی چیز سے روکتے ہیں جس کے (قبیح) ہونے پر عقل صحیح گواہی دیتی ہے۔ شاید اس شخص کی قوم نے اس کی نصیحت قوبل نہ کی بلکہ الٹا وہ اسے رسولوں کی اتباع اور اخلاص پر ملامت کرنے لگے۔