سورة يس - آیت 17

وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ہمارے ذمہ تو صرف واضح طور پر پہنچا دینا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ﴾ ” اور ہمارے ذمے تو صاف صاف پہنچا دینا ہے۔“ یعنی ایسا پہنچا دینا جس سے ان تمام امور کی توضیح ہوجائے جن کا بیان کرنا مطلوب ہے۔ اس کے سوا جو کچھ ہے وہ یا تو معجزات کا یا جلدی عذاب کا مطالبہ ہے، جو ہمارے اختیار میں نہیں۔ ہماری ذمہ داری تو واضح طور پر پہنچا دینا ہے جو ہم نے پوری کردی ہے۔ ہم نے اللہ تعالیٰ کی آیات کو کھول کھول کر تمہارے سامنے بیان کردیا ہے اگر تم نے راہ راست اختیار کرلی تو یہ تمہارا ہی نصیب ہے اور اگر تم گمراہ رہے تو ہمارے اختیار میں کچھ نہیں۔