سورة يس - آیت 9

وَجَعَلْنَا مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَاهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور ہم نے ایک آڑ ان کے سامنے کردی اور ایک آڑ ان کے پیچھے کردی (١) جس سے ہم نے ان کو ڈھانک دیا (٢) سو وہ نہیں دیکھ سکتے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَجَعَلْنَا مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا ﴾ ” اور ہم نے ان کے آگے اور پیچھے ایک رکاوٹ کھڑی کردی ہے“ جو ان کے ایمان لانے سے مانع ہے۔﴿ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ ﴾ ” پس وہ نہ دیکھ سکتے۔“ جہالت اور شقاوت نے انہیں ہر جانب سے گھیر رکھا ہے اس لئے انذار انہیں کوئی فائدہ نہ دے گا۔