سورة يس - آیت 5
تَنزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یہ قرآن اللہ زبردست مہربان کی طرف سے نازل کیا گیا ہے (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یہ صراط مستقیم ﴿تَنزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ﴾ وہ راستہ ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب نازل فرمائی اور اسے اپنے بندوں کے لئے لاحہ عمل کے طور پر نازل فرمایا جو انہیں اللہ تعالیٰ تک پہنچاتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس کو اپنی قدرت کا ملہ سے تغیر و تبدل سے محفوظ فرمایا، اس کے ذریعے سے اپنے بندوں کو اپنی بے پایاں رحمت کے سائے میں لے لیا جو انہیں اس کے داررحمت میں پہنچاتی ہے۔ بنا بریں اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ کو اپنے دو کریم ناموں ( الْعَزِيزِ ) اور (الرَّحِيمِ) پر ختم فرمایا۔