سورة فاطر - آیت 30
لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِ ۚ إِنَّهُ غَفُورٌ شَكُورٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
تاکہ ان کو ان کی اجرتیں پوری دے اور ان کو اپنے فضل سے زیادہ (١) دے بیشک وہ بڑا بخشنے والا قدر دان ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ﴾ ” تاکہ وہ دے ان کو ان کا پورا پورا اجر“ یعنی ان کے اعمال کی قلت و کثرت ان کے حسن و قبح کے اعتبار سے ان کا اجر ﴿وَیَزیْدَھُمْ مِنْ فَضْلِہِ﴾ یعنی اللہ تعالیٰ ان کو ان کے اجر سے بڑھ کر نوازے گا۔ ﴿ إِنَّهُ غَفُورٌ شَكُورٌ﴾ ” بے شک وہ بخشنے والا قدر دان ہے۔“ اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں کو بخش دے گا اور ان کی تھوڑی سی نیکی کو بھی قبولیت کا شرف بخشے گا۔