سورة فاطر - آیت 4

وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور اگر یہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ سے پہلے کے تمام رسول بھی جھٹلائے جا چکے ہیں۔ تمام کام اللہ ہی طرف لوٹائے جائیں گے (١)۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَإِن يُكَذِّبُوكَ ﴾ ”(اے رسول !) اور اگر یہ لوگ آپ کی تکذیب کرتے ہیں“ تو آپ سے پہلے گزرے ہوئے انبیاء و مرسلین میں آپ کے لئے نمونہ ہے ﴿ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ﴾ ” یقیناً آپ سے پہلے بہت سے رسول جھٹلائے گئے۔“ تو جھٹلانے والوں کو ہلاک کردیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے اپنے رسولوں اور ان کے پیرو کاروں کو بچا لیا۔ ﴿وَإِلَى اللّٰـهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ﴾ ” تمام معاملات اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔ “