سورة سبأ - آیت 40
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ يَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ أَهَٰؤُلَاءِ إِيَّاكُمْ كَانُوا يَعْبُدُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ان سب کو اللہ اس دن جمع کرکے فرشتوں سے دریافت فرمائے گا کہ کیا یہ لوگ تمہاری عبادت کرتے تھے (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ﴾ ” اور وہ جس دن ان سب کو جمع کرے گا۔“ یعنی اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر غیر اللہ یعنی فرشتوں وغیرہ کی عبادت کرنے والے مشرکین اور ان کے معبودوں کو اکٹھا کرے گا۔ ﴿ثُمَّ يَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ﴾ ” پھر اللہ تعالیٰ فرشتوں سے پوچھے گا“ مشرکین کو زجر و توبیخ کرتے ہوئے ﴿أَهَـٰؤُلَاءِ إِيَّاكُمْ كَانُوا يَعْبُدُونَ﴾ ” کیا یہ لوگ تمہاری عبادت کیا کرتے تھے“ اور وہ جواب میں ان مشرکین کی عبادت سے بیزاری کا اظہار کریں گے۔