سورة الأحزاب - آیت 68

رَبَّنَا آتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيرًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پروردگار تو انھیں دگنا عذاب دے اور ان پر بہت بڑی لعنت نازل فرما۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جب انہیں معلوم ہوجائے گا کہ وہ اور ان کے سردار عذاب کے مستحق ہیں تو وہ ان کو عذاب میں دیکھنا چاہیں گے جنہوں نے ان کو گمراہ کیا، چنانچہ وہ کہیں گے : ﴿رَبَّنَا آتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيرًا ﴾ ” اے ہمارے رب ! ان کو دگنا عذاب دے اور ان پر بڑی لعنت کر۔“ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ ہر ایک کے لئے دوہرا عذاب ہے تم سب کفر اور معاصی میں ایک دوسرے کے ساتھ شریک تھے، لہٰذا عذاب میں بھی تم ایک دوسرے کے ساتھ شریک ہو گے اگرچہ تمہارے جرم میں تفاوت کے مطابق تمہارے عذاب میں بھی تفاوت ہوگا۔