سورة الأحزاب - آیت 65
خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۖ لَّا يَجِدُونَ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ وہ کوئی حامی و مددگار نہ پائیں گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی ان کے لئے آگ بھڑکائی جائے گی جس میں ان کے جسم جلیں گے، آگ ان کے دلوں تک پہنچ جائے گی وہ اس سخت عذاب میں ہمیشہ رہیں گے۔ وہ اس عذاب سے کبھی نکل سکیں گے نہ عذاب میں کبھی کمی آئے گی اور ﴿ لَّا يَجِدُونَ﴾ ” وہ نہیں پائیں گے“ اپنے لئے ﴿وَلِيًّا ﴾ ”کوئی دوست“ جو ان کو وہ کچھ دے سکے جو وہ طلب کریں ﴿وَلَا نَصِيرًا﴾ ” اور نہ کوئی مددگار“ جو ان سے عذاب کو دور کرسکے بلکہ تمام مددگار ان کو چھوڑ جائیں گے اور بھڑکتی ہوئی آگ کا سخت عذاب انہیں گھیر لے گا۔